پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت پر مارچ کے شرکاء میں 30، 30 ہزار روپے کی تقسیم کا الزام لگادیا۔
شکار پور میں خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے پی پی قیادت پر وفاقی حکومت مخالف مارچ کے شرکاء میں رقوم کی تقسیم کا الزام لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زر اور زرداری کی پارٹی نے اسلام آباد جانے کے لیے کارکنان کو 30، 30 ہزار روپے دیے۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ سندھ میں شہید بھٹو کی سیاست دفن ہوچکی ہے، ہاں زرداری کی سیاست چل رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بینظیر بھٹو کی نہیں زر اور زرداری کی پارٹی ہے، جو اسلام آباد چلنے کے لیے کارکنان کو 30، 30 ہزار روپے دے رہی ہے۔
وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہم ساڑھے 3 سال کا حساب دینے کو تیار ہیں اور آپ سے 15 سال کا حساب لینے آئے ہیں۔
Comments are closed.