پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملک ریاض اور آصف علی زرداری کی گفتگو کو سچ ماننے سے انکار کردیا۔
ایک بیان میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ عمران خان کسی پراپرٹی ٹائیکون کے ذریعے آصف زرداری سے مفاہمت کروانے کی گزارش کریں۔
انہوں نے کہا کہ آڈیو بے بنیاد، ایڈٹ شدہ ہے، جسے ہم تسلیم نہیں کرتے ہیں۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے آزادی مارچ کے موقع پر حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) سے رابطوں کا اعتراف کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم سے حکمرانوں نے خود کو نیشنل ریکنسیلیشن آرڈیننس (این آر او) دیا ہے۔
Comments are closed.