hookup Monmouth Junction NJ funny will send nudes in 20 minutes no hookups hookup Mount Ephraim cancer man and hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہ محمود کا عدم اعتماد کا آئینی، قانونی اور سیاسی انداز میں مقابلے کا اعلان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک عدم اعتماد کا آئینی، قانونی اور سیاسی انداز میں مقابلے کا اعلان کردیا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمو دقریشی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے، ہم آئینی، قانونی اور سیاسی انداز میں ان کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو شکست دیں گے، عمران خان ایک منتخب وزیراعظم ہیں، خان صاحب سے استعفیٰ مانگنے والے یہ کون لوگ ہوتےہیں؟

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تحریک عدم اعتماد اجلاس کب ہوگا؟کیسے ہوگا؟ اور اس حوالے سے قانون کیا کہتا ہے؟حکومتی موقف پیش کردیا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے بات ہوئی ہے وہ عدم اعتماد کا بھرپور طریقےسے مقابلہ کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ سیاست ہے، وہ اپنی کوشش کریں گے، ہم اپنا دفاع کریں گے، یہ لوگ ایک دوسرے پر بھی اعتماد نہیں کرتے۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہم ہرگز ان کے کسی الٹی میٹم سے خوفزدہ نہیں، ق لیگ، ایم کیو ایم اور بی اے پی ان کا ساتھ کیوں دیں گی؟

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اقدامات کے پیچھے جو محرکات ہیں ان سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک سے متعلق میری کچھ معلومات ہیں، جن سے قوم کو جلد آگاہ کروں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنی ہی جماعت کےرہنما اور سابق سینئروزیر پنجاب علیم خان کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ذاتی مفادات کو سامنے رکھ کر تحریک عدم اعتماد جمع کرائی، وزیراعظم عمران خان پریشر میں نہیں آئیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کو دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا،عمران خان نے ناراض ارکان سے رابطہ کیا ہے اور انہیں سمجھایا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کمٹمنٹ نبھانے والے ہیں، وہ اس حوالے سے ساتھ دینے کا اظہار کرچکے ہیں، ان کی بات پر اعتبار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.