پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے گھر پر ان کے بیٹے زین قریشی کی جیت کی خوشی میں کارکنوں نے جشن منایا۔
اس موقع پر زین حسین قریشی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان کے بیانیہ کی جیت ہے، ٹرن آؤٹ بہت اچھا رہا جو تقریبا 42 فیصد تھا۔
زین قریشی نے کہا کہ حکومت اور ان کے اہلکاروں نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائیں، علی حیدر گیلانی سیکیورٹی پروٹوکول میں پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرتے رہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ویڈیوثبوت کے ساتھ ریٹرننگ آفیسر کو کارروائی کے لیے درخواست دوں گا۔
Comments are closed.