پیر 10؍صفر المظفر 1445ھ28؍اگست 2023ء

شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت میں وقفہ

سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے آنے تک سائفر کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔

اسلام آباد کی سیکرٹ ایکٹ عدالت میں شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔

وکیل صفائی بابر اعوان اور سردار مصروف سیکرٹ ایکٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل صفائی بابر اعوان نے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اجازت چاہیے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا تھا شاہ محمود قریشی سے ملنے سے نہیں روکا جاسکتا، ان سے تاحال ملنے نہیں دیا گیا۔

وکیل بابر اعوان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا کیس ساڑھے 11 بجے مقرر کر دیں، جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ ساڑھے گیارہ تو بہت تاخیر ہو جائے گی۔

وکیل صفائی نے کہا کہ ممکن ہے تو شاہ محمود قریشی کو جلد پیش کرا دیں، میرے لیے آسان ہو جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.