جمعرات 20؍جمادی الاول 1444ھ 15؍دسمبر 2022ء

شاہ محمود قریشی کے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط میں تاریخ غلط لکھ دی گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے جانے والے خط میں تاریخ غلط لکھ دی گئی۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موجودہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نےحکومت کی ایما پر غیر قانونی اور آئین سے ہٹ کر فیصلہ کیا، 123 استعفے دیے لیکن مخصوص نشستوں پر الیکشن کروایا، اس کےباوجود مینڈیٹ عمران خان کو ضمنی انتخاب میں ملا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے استعفوں پر اسپیکر کو خط لکھا گیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے 11 اپریل 2022 کو 123 ممبران نے استعفیٰ دیا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے خط میں ایک سال قبل 2021 کی تاریخ درج کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.