جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شاہ محمود قریشی کےملتان سے کاغذات نامزدگی مسترد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔

اپیلیٹ ٹربیونل میں کاغذات نامزدگی پر دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنا دیا۔

اپیلیٹ ٹربیونل کی جانب سے زین قریشی اور مہر بانو کی اپیلیں منظور کر لی گئیں۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کے این اے 150، 151 اور پی پی 218 اور 219 پر کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.