جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات جاری

راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات جاری کر دیے۔

سی پی او راولپنڈی کی ایڈوائس پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کے تھری ایم پی او کے تحت آرڈر جاری کیے۔

جاری کیے گئے نظر بندی کے احکامات کے مطابق شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں۔

آرڈر میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش درکار ہے۔

ڈی سی راولپنڈی کے جاری احکامات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے نظر بندی کے احکامات 15 دن کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.