پاکستان کے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی یورپین یونین کے ساتھ مذاکرات کے لیے (کل) پیر کے روز یورپین دارالحکومت برسلز پہنچیں گے۔
اپنے اس 3 روزہ دورے میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی یورپین یونین، نیٹو اور بیلجیئم کے ساتھ مختلف مراحل کے مذاکرات کا حصہ بنیں گے۔
منگل کے روز وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی یورپین یونین کے خارجہ و سیکیورٹی امور کے سربراہ اور نائب صدر جوزپ بوریل کے ساتھ ای یو پاکستان اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے۔
اسی روز وزیرِ خارجہ برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے جبکہ وہ پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان دو طرفہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت بھی کریں گے۔
اس کے علاوہ پاکستانی وزیرِ خارجہ کی یورپین پارلیمنٹ کے بہت سے ارکان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یہ ملاقاتیں بیلجیئم میں کورونا وائرس کی صورتِ حال میں اجتماع کی نئی حکومتی بندشوں کے تناظر میں ایڈجسٹ کی جائیں گی۔
ان تمام مذاکرات میں یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کے لیے سفیرِ پاکستان ظہیر اے جنجوعہ بھی پاکستانی وفد کا حصہ ہوں گے۔
Comments are closed.