منگل23؍ذیقعد 1444ھ13؍جون2023ء

شاہ محمود قریشی کا وفاقی بجٹ سے متعلق بڑا دعویٰ

وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی نے وفاقی بجٹ سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آمدن، اخراجات اور جی ڈی پی تخمینے سے حکومتی معاشی ماہرین بھی متفق نہیں ہیں۔

عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پیرس کلب یا دیگر عالمی اداروں سے قرضے ری شیڈول نہیں کرائیں گے۔

انہوں نے وفاقی حکومت کے بجٹ 24-2023ء کو ہندسوں کا گورکھ دھندا اور جھوٹ کا پلندا قرار دیا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ حد تو یہ ہوگئی ہے کہ وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث کے ہندسوں سے اُن کے شوہر نامدار بھی اتفاق نہیں کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.