بدھ 2؍ذوالحجہ 1444ھ21؍جون 2023ء

شاہ محمود قریشی کا ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو بدنیتی سے اس مقدمے میں نامزد کیا گیا، وہ بےگناہ ہیں، انہوں نے کسی قسم کا جرم نہیں کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی شامل تفتیش ہونے کو تیار ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شاہ محمود قریشی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور کرے۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے 3 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی درخواست ضمانت خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا۔

فیصلے میں عدالت نے قرار دیا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری کے بعد 250 سے 300 مظاہرین نے جی ٹی روڈ کو بلاک کیا، حکومت مخالف نعرے لگائے اور پولیس پر حملہ کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ مظاہرین کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی، پارٹی رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کے کہنے پر احتجاج ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.