پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی سے اہلخانہ اور وکلاء نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔
اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں مہرین قریشی، مہربانو قریشی، گوہر بانو قریشی اور بیرسٹر تیمور ملک شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق اہلخانہ اور وکلاء کی ملاقات اڈیالہ جیل کی کانفرنس روم میں کروائی گئی۔
اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کی اہلخانہ سے جیل میں میسر سہولتوں اور کیسز کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.