وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔
شاہ محمود قریشی دورے میں میزبان چين کے علاوہ روس، ایران اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.