پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اٹک جیل سے رہائی کے بعد لاہور پہنچ گئے۔
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ رات اٹک جیل سے رہا کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز چیئرنگ کراس سے کیا گیا، پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے اس میں حصہ لیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارا ملک میں شفاف انتخابات کا حصول کا مقصد پایہ تکمیل کو پہنچا، سپریم کورٹ نے 90 دن میں انتخابات کے نکتے کو تسلیم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا جن قابو میں نہیں آرہا، پی ڈی ایم کی حکومت ناکام ہو چکی ہے، یہ ملک کو نہ سیاسی استحکام اور نہ معاشی استحکام دے سکے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے آئی ایم ایف کی بہت سی شرائط کو اب بھی پوشیدہ رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گفتگو سے کترانے والے نہیں ہیں، گفتگو کے لیے آج بھی تیار ہیں۔
Comments are closed.