سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ نے ملک کا تشخص خراب کیا ہے ، آج شاہ محمود دلاور خان گروپ کا ترجمان بنا تھا ، کہا تھا کہ وہ ایوان میں پالیسی بیان دینا چاہتے ہیں۔
سینیٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نےکہاکہ وزیرخارجہ بغیر کسی وجہ کے اتنا گر گیا،توقع نہیں کرتا کہ وزیر خارجہ اس قدر گریں گے،یہ سینیٹ کی توہین ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے شاہ محمود قریشی کو بات کرنے کا موقع دیا،یہ تھا وزیر خارجہ کا پالیسی بیان، اللّٰہ انہیں صبر دے۔
سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ جب میں اسپیکر تھا، شاہ محمود میرا پارلیمانی امور کا پارلیمانی سیکریٹری تھا،بی بی نے کہا کہ شاہ محمود کو آپکا پارلیمانی سیکریٹری اس لئے بنایا کہ آپ سے سیکھ سکیں۔
اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ ملتان میں ٹف ٹائم تو نہیں دیا ،جواب میں گیلانی نے کہاکہ یہ میں اپنے بچوں سے پوچھوں گا۔
اس سے قبل سینیٹ اجلاس میں سینیٹر یوسف رضاگیلانی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے پر کل بات ہو گئی تھی، پبلک نے دونوں طرف کی باتیں سن لیں وہ فیصلہ کر لے گی۔
یوسف رضا گیلانی کاکہنا تھا کہ جتنے بھی ضمنی الیکشن ہوئے ہیں پی ڈی ایم جیتی ہے، سینیٹ الیکشن میں مشترکہ اپوزیشن پی ڈی ایم جیتی ہے، ابھی بلدیاتی انتخابات بھی آئے ہیں، سب کی کارکردگی پتہ چل جائے گی۔
Comments are closed.