وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور مفتی منیب الرحمٰن کی جانب سے نیوز کانفرنس کے دوران کالعدم تنظیم اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیل بتانے سے گریز کیا گیا۔
وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مذاکرات کو ترجیح دینی ہے۔
یہ بات وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیرِ مملکت علی محمد خان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن اور بہتری کا راستہ تلاش کیا گیا ہے، پاکستان کو متحد اور متفق دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔
وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ دانش سے مسئلے کو حل کرنے کو ترجیح دی جائے گی۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا ہے کہ انتشار میں پاکستان کا فائدہ نہیں، گزشتہ کچھ دنوں میں ملک میں املاک اور جانی نقصان ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔
Comments are closed.