پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کےلیے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کی رکن کشور زہرہ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور علی ظفر سمجھدار ہیں۔
جیو نیوز نے حکومتی ٹیم میں شامل ایم کیو ایم کی رکن کشور زہرا سے پی ٹی آئی اراکین کے مذاکرات کے دوران لچک دکھانے سے متعلق سوال کیا۔
انہوں نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی کے اراکین میں لچک ہے، شاہ محمود قریشی اور علی ظفر سمجھدار لوگ ہیں، یہ ایک دَم ناں نہیں کرتے ہیں۔
کشور زہرہ نے مزید کہا کہ تنازع والی صورتحال کو ختم کرنے کےلیے مذاکرات ضروری تھے، خالد مقبول نے سب سے پہلے کہا تھا کہ ہم مذاکرات کے حق میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ سیاسی پلیٹ فارم پر ارکان پارلیمنٹ بات کر رہے ہیں، اب بھی گلی کوچوں میں غیر ضروری اور منافقت والی باتیں ہو رہی ہیں، اس کمیٹی سے یہ باتیں ضرور حل ہوجائیں گی۔
Comments are closed.