بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہ سلمان کا پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا حکم

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حکم نامہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی معیشت اور عوام کی مدد کے عزم کا اظہار ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور ان کے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے مابین ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی بات چیت کے بعد خطیر رقم کی سرمایہ کاری کا حکم جاری کیا گیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کو پاکستان میں غیرمعمولی سیلاب سے ہونے والی تباہی سے بھی آگاہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.