ہفتہ14؍جمادی الثانی 1444ھ7؍جنوری 2023ء

شاہ رخ کار تلے روندی جانے والی لڑکی کے ورثاء کی امداد کیلئے میدان میں آگئے

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں نئے سال کے موقع پر خوفناک حادثے میں ہلاک ہونے والی 20 سالہ لڑکی کے ورثاء کی امداد کیلئے شاہ رخ خان میدان میں آگئے۔

شاہ رخ خان کی این جی او میر فاؤنڈیشن نے دہلی میں ہلاک قتل ہونے والی انجلی سنگھ کے اہلخانہ کو امدادی رقم دی۔

کار سے ٹکرانے کے بعد لڑکی کا جسم کار میں پھنس گیا۔ وہ کئی کلومیٹر تک گھسیٹتی چلی گئی۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق میر فاؤنڈیشن نے انجلی کے اہلخانہ کو رقم عطیہ کی ہے۔

نئے سال کی رات نئی دہلی کے علاقے کانجھا والا میں انجلی سنگھ کی موٹربائیک کو گاڑی والے نے ٹکر ماری۔

انجلی گاڑی کے نیچے آگئی اور ڈرائیور 12 کلومیٹر تک گاڑی چلاتا رہا، اس دوران انجلی گاڑی کے نیچے ہی تھی۔

انجلی اپنے گھر کی واحد کفیل تھی جس میں اس کی والدہ اور بہن بھائی شامل تھے۔

شاہ رخ خان کی این جی او انجلی کی والدہ کے علاج معالجے کے اخراجات بھی برداشت کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.