شاہ رخ جتوئی کے بعد سینٹرل جیل کے کئی مزید قیدیوں کی پرائیویٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
سزا یافتہ اور با اثر قیدیوں کو بہادرآباد کے ایک نجی اسپتال میں رکھا گیا تھا، شاہ رخ جتوئی کی پرائیویٹ اسپتال سے جیل واپسی کے بعد کئی بااثر قیدی واپس جیل پہنچا دیے گئے۔
سینٹرل جیل کے قیدیوں، کشور کمار اور متحدہ قومی موومنٹ کے سعید بھرم سمیت کم از کم بارہ قیدیوں کو اسپتالوں سے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سزا یافتہ بااثر قیدیوں کوجناح اور دیگر سرکاری اسپتالوں کے جعلی خطوط پر نجی اسپتالوں میں رکھا گیا تھا۔
محکمہ صحت سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں اس وقت صرف 2 قیدی ہیں جنھیں جلد جیل واپس بھجوا دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سزا یافتہ بااثر قیدیوں کو اسپتالوں میں رکھنا بہت بڑا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔
Comments are closed.