بدھ 27؍ربیع الثانی 1444ھ23؍نومبر 2022ء

شاہ رخ جتوئی کی رہائی کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت کو خط

 سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے شاہ رخ جتوئی و دیگر کی رہائی کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت کو خط لکھ دیا۔

رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کا خط سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی اپیلیں منظور کر لی ہیں، عدالت نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان میں شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور اور سجاد تالپور شامل ہیں۔

سپریم کورٹ میں شاہزیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا 17 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے تحریر کیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ ملزم سجاد تالپور کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ نے ملزم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی تھی۔

ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.