جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر تعینات

سابق اٹارنی جنرل شاہ خاور کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کر دیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ خاور کو 3 ماہ کے لیے پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شاہ خاور کو پی سی بی کے الیکشن فروری تک کروانے کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔

شاہ خاور کو ریجنز اور پی سی بی کے چیئرمین کے الیکشن کروانے کی ذمے داری دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.