ٹوکیو اولمپک کے لیے پاکستانی دستے میں شامل پاکستانی جوڈوکا شاہ حسین شاہ نے کہا ہے کہ والد کی طرح پاکستان کے لیے اولمپکس میڈل جیتنا چاہتا ہوں۔
شاہ حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ٹوکیو اولمپکس میرے لیے کافی اہم ہے، والد نے 1988 میں آخری بار پاکستان کے لیے انفرادی میڈل جیتا تھا۔
انھوں نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس کے لیے جاپان میں کافی سخت ٹریننگ کی ہے، پہلی فائٹ 29 جولائی کو ہے، 2 ہفتے مزید سخت ٹریننگ کروں گا۔
اس موقع پر سابق پاکستانی باکسر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ امید ہے میرا بیٹا بھی پاکستان کے لیے اولمپک میڈل جیتے گا۔
حسین شاہ نے کہا کہ میرے بیٹے کو جاپان میں اچھا کوچ ملا ہے، گزشتہ اولمپکس کا سلور میڈلسٹ فائٹ پارٹنر ہے جس سے اچھی تیاری ہوئی۔
Comments are closed.