لاہور کے شاہی قلعے میں نامعلوم شخص اسپورٹس کار دوڑاتا رہا، عوامی مقام ہونے کے باوجود انتظامیہ نے اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔
لاہور کے تاریخی شاہی قلعے میں ڈرائیور قلعے کے ممنوعہ حصے میں سرپٹ کار دوڑاتا رہا، لیکن اسے کسی نے روکا نہ ٹوکا۔
ترجمان والڈ سٹی اتھارٹی تانیہ قریشی کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز پی ایس ایل ٹرافی کے حوالے سے تقریب منعقد کرنے کی اجازت لی تھی۔
اس تقریب میں شریک ایک مہمان نے شاہی قلعہ کے اندر کار دوڑانا شروع کر دی۔ والڈ سٹی اتھارٹی نے قواعد کی خلاف ورزی پر تقریب کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے شاہی قلعے میں کار ڈرفٹنگ کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ کار ڈرفٹنگ کی اجازت دینے والے افسران کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ تاریخی ورثے میں ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔
Comments are closed.