پاکستان سُپر لیگ کے 17 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے مابین ایک لمحہ آیا جو اس وقت سوشل میڈیا پر زبان زدِ عام ہے ۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان میچ میں جب شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کرنا کررہے تھے تو لاہور قلندرز کے کپتان نے رن آؤٹ کرنے کے لیے غصے میں انہیں ڈرایا۔
شاہین شاہ کے غصے کےجواب میں محمد رضوان نے غصہ کرنے کے بجائے اشارہ کیا کہ آجاؤ گلے لگتے ہیں، اور تصوراتی طور پرانہیں ہنستے ہوئے گلے بھی لگایا۔
سوشل میڈیا پر محمد رضوان کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے، اور مختلف تعریفی و مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر تبصرے :
Comments are closed.