بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہین کی ’یارکر‘ نے افغان بیٹر کے پاؤں کو کتنا نقصان پہنچایا؟

برسبین میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں افغان بیٹر آؤٹ ہونے پر صرف پویلین ہی نہیں گئے تھے بلکہ انہیں بعد میں اسپتال بھی لے جایا گیا تھا۔

افغان کرکٹ بورڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رحمان اللّٰہ کو سیریس انجری نہیں ہوئی اور ان کا انگلینڈ کے خلاف پہلا میچ کھیلنے کا امکان ہے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ رحمان اللّٰہ کے پیر کی انگلی میں فریکچر نہیں ہوا، اگلے 2 دنوں میں ان کا مزید معائنہ بھی کیا جائے گا، امکان ہے کہ وہ ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف میچ میں شرکت کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کی گیند لگنے کے بعد افغان بیٹر کو متاثرہ پاؤں میں حفاظتی جوتا بھی پہنے دیکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز برسبین میں شاہین شاہ آفریدی نے وارم اپ میچ میں افغانستان کے بیٹر رحمان اللّہ کو اپنے پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند تیز یارکر کرائی جو ان کے بائیں پاؤں کی انگلیوں پر لگی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے اپیل کرنے پر افغان بیٹر کو امپائر نے آؤٹ قرار دیا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی کی گیند لگنے کے بعد افغان بیٹر کا ٹیم کے فزیو نے معائنہ کیا اور بعد اذاں انہیں گراؤنڈ سے باہر لے کر جانا پڑا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے اس وارم اپ کا بارش کے باعث کوئی نتیجہ نہ نکل سکا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.