پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ جب بھی شاہین کے خلاف میچز ہوتے ہیں تو کوشش ہوتی ہے کہ اپنا بہترین کھیل پیش کیا جائے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرا ہوم گراؤنڈ ہے، بہت پُرجوش ہیں، بہترین کرکٹ کھیلیں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہر کسی کا ٹرافی جیتنا خواب ہوتا ہے اس لیے اچھا کھیلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں حد سے زیادہ خوداعتمادی نہیں کرتا، جانتا ہوں کہ میں کہاں سے آیا ہوں اور سادہ رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔
بابر اعظم نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے خلاف کھیل کر اعتماد ملتا ہے، وہ پاکستان کے بہترین بولرز میں سے ایک ہیں اور دن بہ دن اپنی بولنگ میں بہترین لارہے ہیں۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں اب تک کے میچز پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس کا رول اہم ہے، تمام ٹیموں کی بیٹنگ اچھی ہے۔
اوپننگ پارٹنرز سے متعلق سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں وہ اور محمد رضوان کمیونی کیشن کے ساتھ کھیلتے ہیں۔
Comments are closed.