پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے ولیمے کی تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ٹشن الگ ہی نظر آئے۔
گزشتہ روز ہونےوالی دعوتِ ولیمہ میں جہاں موجودہ و سابق کھلاڑیوں نے شرکت کی، وہیں کئی صحافیوں، سیاسی رہنماؤں و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز افراد نے شرکت کر کے اس تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
تقریب میں شریک قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نمبر ون بیٹر بابر اعظم نے خوب ٹشن مارے، اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شیئر کیں اور ساتھ ہی لکھا ’سوٹ اپ‘۔
دوسری جانب رواں سال اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان ہوا تو بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے بیٹے کی یہی تصویر اپنے اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی اور شائقین سے درخواست کی کہ افواہوں پر کان نہ دھریں، ٹیم کی جیت کے لیے دعا کریں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تیری قدرتُوں کا شمار کیا، تیری وسعتوں کا حساب کیا، تُو محیط عالم رنُگ بُو، تیری شان جل جلالہ ھُو، درخواست ہے کہ اب لوگوں کے قصے کہانیوں کو چھوڑ کر جو پہلے بھی سنا رہے تھے، اب اور زیادہ سنائیں گے کیونکہ وہ ماضی ہیں، آپ اور یہ ٹیم حال ہیں، اس ٹیم کے لیے دعا کریں کہ جیتے اور خوشیوں کی بہار آئے، پاکستان زندہ باد‘۔
Comments are closed.