فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے تجربے کو یادگار قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کا سیزن میرے لیے عظیم یادوں کے ساتھ ختم ہوا۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ میں ناٹنگھم شائر ٹیم کی نمائندگی کے لیے سب اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مینجمںٹ اور سب اراکین نے مجھے بہت سپورٹ کیا، فینز کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے سپورٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ناٹنگھم شائر نے بھی آئندہ سیزن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ نیشنل ڈیوٹی کے لیے وطن واپس آرہے ہیں، وہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں۔
دورۂ سری لنکا کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کے اراکین آج رپورٹ کریں گے اور کھلاڑی منگل سے کراچی میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی میچ کے پہلے ہی اوور میں 4 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بنے تھے۔
ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے یہ کارنامہ برمنگھم بیئرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سر انجام دیا تھا۔
Comments are closed.