پاکستان سپُر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں باؤنڈری پر شاندار کیچ کر کے سب کو شاہد آفریدی کی فیلڈنگ کی یاد دلا دی۔
2018 کے پی ایس ایل میں شاہد آفریدی نے کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے باؤنڈری پر بالکل شاہین آفریدی جیسا ہی کیچ کیا تھا۔
شائقین کرکٹ شاہین شاہ آفریدی کے کیچ کا شاہد آفریدی کے کیچ سے موازنہ کرنے لگے۔
شاہین آفریدی نے گزشتہ روز باؤنڈری لائن پر کھڑے کیچ پکڑا لیکن جب وہ باؤنڈری لائن سے ٹکرانے لگے تو انہوں نے گیند کو ہوا میں اچھال دیا اور واپس آکر اسے کیچ کیا۔
اسی سے ملتا جلتا لمحہ 2018 کے پی ایس ایل میں بھی گزرا تھا جس میں کیچ کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ شاہد آفریدی تھے۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں لاہورقلندرز کا نیشنل اسٹیڈیم میں دھمال جاری ہے، دوسری فتح حاصل کر کے پرستاروں کو خوش کردیا۔
پاکستان سپر لیگ سیون میں کراچی کنگز کے بعد ایک اور سابق چیمپئن پشاور زلمی کو قلندرز کے ہاتھوں29 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
لاہور نے مسلسل دوسرا میچ جیتا جبکہ پشاور زلمی کو لگاتار دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، دونوں نے تین تین میچ کھیلے ہیں۔
بدھ کی شب نیشنل اسٹیڈیم میں لاہور نے پانچ کیچ ڈراپ کئے اور ایک اسٹمپڈ چھوڑا پھر بھی زلمی کے بیٹرز 200رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہے۔
Comments are closed.