بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہین شاہ ٹیم میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے بے چین

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بھارت کیخلاف اپنے ساتھیوں کی فتح ٹیم میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے بے چین کر گئی، وہ اس انتظار میں ہیں کہ کب وہ صحت یاب ہو کر اپنے ساتھیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کی ساتھی کرکٹرز حارث رؤف اور نسیم شاہ سے گزشتہ روز ویڈیو کال پر دلچسپ گفتگو ہوئی تھی۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس گفتگو کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ اور حارث رؤف سے ورچوئل ملاقات بہت اچھی رہی۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے دونوں فاسٹ بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کارکردگی سے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میں دوبارہ ٹیم میں شامل ہونے کے لیے بے چین ہوں۔

پاکستان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کے درمیان ویڈیو کال پر دلچسپ گفتگو ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ان دونوں شاہین شاہ آفریدی اپنی انجری کی ری ہیپ کے لیے لندن گئے ہوئے ہیں جہاں سے گزشتہ روز انہوں نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث رؤف سے ویڈیو کال پر گفتگو کی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پر تینوں فاسٹ بولرز کی ویڈیو کال کو شیئر کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.