پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی فاسٹ بولر بن گئے۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پائے شاہین شاہ آفریدی نے دو میچز میں 18 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل محمد عباس نے 2018 ء میں آسٹریلیا کیخلاف 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
اس کے علاوہ سری لنکا کیخلاف محمد عباس اور محمد آصف نے 2006 ء میں 17 ،17 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں ۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.