بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہین شاہ مستقبل کے ’شہنشاہِ کرکٹ‘ ہوں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کے پرستاروں میں شامل ہوگئے۔

شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے تیز ترین 50 وکٹیں مکمل کرنے والے بولرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ کی سیریز میں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پانے والے شاہین شاہ آفریدی نے دو میچز میں 18 وکٹیں حاصل کیں۔

فواد چوہدری بھی شاہین شاہ آفریدی کے اس ریکارڈ ساز بولنگ اٹیک کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کیلئے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ ’پاکستان کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنے پر مبارکباد، ٹیم اس جیت کی مستحق تھی۔‘

نوجوان کرکٹر شاہین شاہ آفریدی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس مسلسل تین میچوں میں 15 اکٹیں لینے کا منفرد اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے لکھا کہ ’شاہین شاہ آفریدی آپ آنے والے برسوں میں شہنشاہِ کرکٹ ہوں گے۔‘

یاد رہے کہ جمیکا ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے 109 رنز سے فتح سمیٹ کر ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا اختتام ایک ایک کی برابری سے کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.