ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اِین بشپ بھی قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی صلاحیتوں کے معترف دکھائی دے رہے ہیں۔
شاہین شاہ کو اِین بشپ نے ایک بہترین ٹیلنٹ بھی قرار دے دیا۔
اِین بشپ نے حال ہی میں شاہین شاہ آفریدی کے لیے کہا کہ 21 سالہ شاہین شاہ آفریدی میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمیکا ٹیسٹ میں ہر دن شاہین کا تھا اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ پاکستان ٹیم کا مؤثر ہتھیار ہیں۔
سابق کرکٹر نے پاکستانی کرکٹ انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ شاہین شاہ آفریدی بہت بڑ ا اسٹار ہے اسے دس سے بارہ سال محتاط انداز میں استعمال کیا جائے۔
Comments are closed.