انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ماہِ اگست کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بھی نامزد کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف بہترین کارکردگی پیش کرنے پر شاہین آفریدی کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا گیا۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ کی سیریز میں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پانے والے شاہین شاہ آفریدی نے دو میچز میں 18 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
شاہین شاہ کے ہمراہ پلیئر آف دی منتھ کے لیے انگلش کپتان جو روٹ اور بھارتی بولر جسپریت بھمرا کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی میں پلیئر آف دی منتھ کا فیصلہ پبلک ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔
شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹ دے سکتے ہیں، شائقین کرکٹ کے ووٹس کو دیکھتے ہوئے پینل پولنگ کے نتائج کا اعلان کرے گا۔
خیال رہے کہ آئی سی سی نے 2021 کے شروع میں کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کے پیش نظر نئے ایوارڈ متعارف کرائے تھے جن میں پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ بھی شامل تھا، یہ ایوارڈ مرد اور خواتین کرکٹرز کو دیا جاتا ہے۔
اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پلیئر آف دی منتھ رہ چکے ہیں۔
Comments are closed.