جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے مداح یوں تو دنیا بھر میں ہیں لیکن پڑوسی ملک کے ایک جنونی مداح کی انوکھی خواہش کو پورا کرکے شاہین آفریدی نے سب کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ کے چرچے بھارت میں بھی اسی طرح ہیں جیسا کہ پاکستان میں۔

ایک مداح نے لاہور قلندرز کے کپتان سے بھارتی پرچم پر آٹو گراف کی انوکھی خواہش ظاہر کی تو فاسٹ بولر نے بھی ان کا دل نہیں توڑا۔

شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی پرچم ہاتھ میں تھام کر مداح کو آٹو گراف دے دیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو دیگر صارفین بھی کھلاڑی کو داد دیئے بنا نہ رہ سکے۔

دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین شاہین کے اقدام کو شاہد آفریدی کی پیروی قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے ماضی میں شاہد آفریدی نے بھی اپنے بھارتی مداح کی خواہش پر بھارتی پرچم کے ساتھ تصویر بنوائی تھی۔

سُسر اور داماد کے اس رویے کو بھارتی سوشل میڈیا صارفین خوب سرا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.