جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹر بننے کا سفر کیسے شروع کیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کو کرکٹ کا شوق کیسے پیدا ہوا ان کے بڑے بھائی اور کوچ ریاض آفریدی نے بتادیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹڑ ریاض آفریدی نے حال ہی میں نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔ دوران پروگرام ان سے سوال کیا گیا کہ ان کے چھوٹے بھائی اور قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو کرکٹر بننے کا شوق کیسے پیدا ہوا۔

میزبان کے سوال پر پاکستان کی جانب سے 2004 میں ٹیسٹ میچ کھیلنے والے شاہین شاہ آفریدی کے بڑے بھائی ریاض آفریدی نے بتایا کہ جب کبھی گھر کا کوئی بڑا کسی مخصوص شعبے سے وابستہ ہوجائے جیسے کسی کاروبار یا کھیل سے تو اس گھر کے چھوٹے بھی بڑوں کو دیکھ کر اکثر اسی شعبے کا انتخاب کرتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے گال ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی سیشن میں ایک وکٹ حاصل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کر لیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرے والد اور چچا بھی کرکٹ اور فٹ بال کھیلا کرتے تھے جنہیں دیکھ کر مجھے اور پھر مجھے دیکھ کر شاہین شاہ آفریدی کو کرکٹ کھیلنے کی خواہیش بیدار ہوئی۔ شاہین کو کرکٹ سے عشق کی حد تک لگاؤ تھا، جب بھی میں ٹور یا پریکٹس کے لیے جاتا تو اس وقت شاہی 8 یا 10 سال کا تھا اور میرے ساتھ جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کسی نے نہیں سوچا تھا کہ شاہین بھی ایک دن ستقبل پاکستان کا سُپر اسٹار بننے گا اور اتنا بڑا بالر بن کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام کرئے گا۔

ریاض آفریدی نے بتایا کہ جب میں کھیلا کرتا تھا تو وہ بھی میرے ساتھ گراؤنڈ میں ٹریک سوٹ پہن کر بیٹھ جاتا تھا کہ کوئی بولے تو وہ بھی گراؤنڈ میں کھیلنے کے لیے آجائے، وہ دوسروں کی جاگا فیلڈنگ بہت شوق سے کیا کرتا تھا اور آج بھی جب وہ گراؤنڈ میں ہوتا ہے تو پوری ٹیم کو امید ہوتی ہے کہ شاہین کچھ نہ کچھ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بالنگ کے علاوہ وہ بہترین فیلڈگ بھی کرتا ہے اور فوراً ایک جگہ ے دوسری جگہ پہنچ جاتا ہے کیونکہ اسے کرکٹ کا جنون ہے اور ٹیم کے لیے کچھ بھی کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے۔

کراچی پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر شاہین شاہ…

ریاض آفریدی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے شاہین کو ہمیشہ اپنا نام استعمال کرنے سے منع کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر آپ کے اندر ٹیلنٹ ہے تو خود آگے جاؤ گے۔ جب شاہین انڈر 16 کے ٹرایل دینے گئے تھے تو اس وقت سابق کھلاڑی فضلِ اکبر ٹرائل لے رہے تھے انہوں نے پہلی بار شاہین کے ٹیلنٹ کو پہچانا اور کہا کہ آپ انڈر 16 کے لیے منتضب ہوگئے ہو لیکن آپ بڑے کھیل کے کھلاڑی ہو۔

یاد رہے کہ 2019 کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی ناصرف 16 وکٹیں لینے والے کم عمر ترین بالر بن کر سامنے آئے بلکہ انہوں نے ایک اننگز میں 6 وکٹیں بھی حاصل کیں اور پاکستان کی جانب سے وہ کسی بھی ورلڈکپ ایونٹ میں ایک میچ میں سب بہترین بالنگ کرنے والے بالر بن گئے۔

شاہین شاہ آفریدی کا اصل عروج 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف ہونے والے میچ سے شروع ہوا کیونکہ پاکستان نے کسی بھی ورلڈکپ میں بھارت کو شکست نہیں دی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے شاہین آفریدی نے کبھی نہیں کہا کہ انجری ہے۔

بھارت کے خلاف میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے پہلے روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، پھر کے ایل راہول کو کلین بولڈ کیا اور پھر ویرات کوہلی کو بھی کیچ آؤٹ کرا دیا۔

ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان اور فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ برس جولائی میں ٹی 20 میچ کے پہلے ہی اوور میں 4 وکٹیں لے کر کرکٹ کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔

انہوں نے برطانیہ میں ہونے والے ٹی 20 بلاسٹ میں نوٹنگھم شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں 4 وکٹیں حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے یہ کارنامہ برمنگھم بیئرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انجام دیا تھا۔

گزشتہ برس جولائی ہی میں فاسٹ بالر نے 26 ٹیسٹ میچز میں 100 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگِ میل بھی عبور کیا ہے۔ شاہین آفریدی 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.