بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہین آفریدی کا بحیثیت کپتان روشن مستقبل ہے، محمد حفیظ

کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کا بحیثیت کپتان بڑا روشن مستقبل ہے، ان میں لیڈر شپ کی بڑی خوبیاں ہیں ۔

‏محمد حفیظ ان دنوں ڈھاکا پریمئیر لیگ کھیلنے کے لیے بنگلا دیش میں موجود ہیں ، ڈھاکا میں میڈیا سے گفتگو میں محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین آفریدی انٹر نیشنل کرکٹ کے ایمرجنگ اسٹار ہیں۔

شاہین نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے کپتان کی حیثیت سے بہت اچھی چیزیں کیں، لاہور قلندرز کو چیمپئن بنا کر انہوں نے اپنے کپتانی کے کیرئیر کی شروعات اچھی کی ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ نیشنل اسٹیڈیم میں کچھ تماشائی بیٹسمین ویو کے سامنے آکے چہل قدمی کرنے لگے۔

حفیظ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس کے حوالے سے بہت فکر مند ہیں، انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں شاہین آفریدی کو اپنی فٹنس کا بہت خیال رکھنا چاہیے، انہیں اپنے ورک لوڈ کے بارے میں بھی سوچنا ہے، انہیں ہر میچ اور خاص طور پر ہر لیگ کھیلنے کی ضرورت نہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے محمد حفیظ نے کہا کہ میں اپنے مستقبل اور کوچنگ کے حوالے سے اس وقت نہیں سوچ رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک طریقہ کار کے تحت آگے بڑھنے کا قائل ہوں، میں کوچنگ کے حوالے سے ضرور سوچوں گا، لیکن اس وقت میں کرکٹ کو انجوائے کر رہا ہوں ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.