قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نیدرلینڈز کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کے دائیں گھٹنے کی انجری کا ری ہیب جاری ہے۔
ٹیم مینجمنٹ نے پہلے 2 ون ڈے میچز میں شاہین آفریدی کو آرام دینے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ ابتدائی دو میچز میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم کو ہوم ٹیم پر 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری بھی حاصل ہے۔
Comments are closed.