پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی ایشز ٹیسٹ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران شاہین آفریدی کی موجودگی میں بارمی آرمی نے ملی نغمے کی دھن بجائی۔
انگلینڈ کی مشہور کرکٹ شائقین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم بارمی آرمی کے ایک نمائندے نے شاہین شاہ آفریدی کے سامنے مشہور پاکستانی ملی نغمے دل دل پاکستان کی دھن بجائی۔
شاہین آفریدی ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل دیکھنے گئے تھے۔
						
Comments are closed.