اتوار 27؍ذوالحجہ 1444ھ16؍جولائی 2023ء

شاہین آفریدی کو 100 وکٹیں مکمل کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے تحفہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو 100 وکٹیں مکمل کرنے پر ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے تحفہ دیا گیا۔

محمد رضوان نے ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی کو سوینئر پیش کیا، سوینئر گیند پرشاہین کی 100 وکٹوں کی یاد داشت کے طور پر 100 کا ہندسہ درج ہے۔

قومی ٹیم کے بیٹر اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا کہ شاہین آفریدی نوجوان کرکٹرز کےلیے رول ماڈل اور ایک متاثر کن شخصیت ہیں، دعا ہے شاہین آفریدی مزید کامیابیاں اپنے نام کریں۔

محمد رضوان نے شاہین شاہ آفریدی کےلیے پشتو زبان میں بھی پیغام جاری کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے گال ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی سیشن میں ایک وکٹ حاصل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کر لیں۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف کھیلے جانیوالے گال ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی سیشن میں ایک وکٹ حاصل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کر لیں۔

سری لنکا کے نشان مدوشکا شاہین آفریدی کے 100 ویں شکار بنے جن کو فاسٹ بولر نے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

شاہین آفریدی 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

فاسٹ بولر نے 26 ٹیسٹ میچز میں 100 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگِ میل عبور کیا ہے۔

پاکستان کے مشتاق احمد اور عمران خان نے بھی 26 ٹیسٹ میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.