پیر21؍ربیع الثانی 1445ھ6؍نومبر2023ء

شاہین آفریدی کو کیوں داماد بنایا؟ شاہد آفریدی نے وجہ بتا دی

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آخر کار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اپنا داماد منتخب کرنے کی وجہ بتا دی۔

شاہد آفریدی نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی بیٹی انشا آفریدی کی شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ شادی کے بارے میں بھی بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ شاہین آفریدی کی فیملی اس موضوع پر کافی عرصے سے میرے گھر والوں سے رابطے میں تھی۔

سابق کپتان نے کہا کہ میرے لیے اچھا انسان سب سے اہم چیز ہے تو شاہین آفریدی ایک عظیم انسان ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں شاہین  آفریدی کو ذاتی طور پر نہیں جانتا تھا کیونکہ دونوں خاندانوں کا ماضی میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا تھا تاہم ہمارے خاندان کے بزرگ ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ شاہین آفریدی کے ساتھ جو ساتھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے تھے اُنہوں نے بھی مجھ سے ان کے رویے کی اور بطور انسان ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’شاہین آفریدی بہت سمجھدار ہیں‘ تو انہیں داماد منتخب کرتے ہوئے یہ سب چیزیں میرے لیے اہم تھیں۔

واضح رہے کہ23 سالہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا آفریدی کے ساتھ رواں سال فروری میں نکاح کیا تھا۔

جس کے بعد اس جوڑے کی شادی کی تقریب اور ولیمہ رواں سال ستمبر میں بالترتیب کراچی اور اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.