جمعرات 20؍شوال المکرم 1444ھ11؍مئی 2023ء

شاہین آفریدی کا ملک کی سیاسی صورتحال پر مؤقف سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنا ردعمل دے دیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فرمانِ رسول اکرم ﷺ لکھا ہے۔

شاہین آفریدی نے لکھا کہ ’ہمارے پیارے نبی اکرم ﷺ نے کہا تھا مومنوں کی آپس میں ایک دوسرے سے محبت اور ہمدردی کی مثال ایک جسم کی طرح ہے، جب اس کا کوئی حصہ تکلیف میں ہوتا ہے تو سارا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے‘۔

فاسٹ بولر نے اپنے پیغام کے آخر میں یہ بھی لکھا کہ ’بس یہ یاد رکھنا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں‘۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پروفائل پکچر تبدیل کر کے سابق وزیراعظم سے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی پاکستان کے سابق کرکٹرز نے بھی مذمت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.