پیر 14؍رجب المرجب 1444ھ6؍فروری 2023ء

شاہین آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

شاہین شاہ آفریدی کا نکاح لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ مقامی مسجد میں ہوا۔

شاہد آفریدی کی صاحبزادی اور شاہین آفریدی کا نکاح ذکریا مسجد میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسپشن کا آغاز کیا گیا۔

دلہن اپنے سسر کے ساتھ پنڈال پہنچ گئے، تقریب میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان بھی شریک تھے۔

تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے شاداب خان بھی موجود ہیں۔

سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ اور آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان بھی تقریب میں پہنچے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.