پاکستانی کرکٹ ٹیم اے کے کھلاڑی ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر دوستوں نے بھارت کے خلاف فائنل میں سنچری بنانے والے طیب طاہر کی سالگرہ منائی اور کیک کاٹا۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی پرواز کے ذریعے پہنچنے والوں میں تین کھلاڑی طیب طاہر، قاسم اور عماد بٹ کے علاوہ دو کوچز شامل تھے۔
پاکستان نے اپنے روایتی حریف بھارت کی ٹیم کو فائنل میں شکست دی، طیب طاہر نے بھارت کے خلاف فائنل میچ میں سنچری بنائی اور مین آف دی میچ کہلائے۔
لاہور ایئرپورٹ پر طیب طاہر کا جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ پاکستان کو کامیابی ملی۔
انہوں نے کہا کہ صرف ایک بات دماغ میں تھی کی وکٹ پر رہنا ہے اور زیادہ سے زیادہ اسکور کرنا ہے۔
طیب طاہر نے کہا کہ جس میچ کو سب دیکھنا چاہتے تھے اس میچ میں اللّٰہ نے ہمیں کامیاب کیا۔
Comments are closed.