
پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور وسیم جونیئر کے ان فٹ ہونے سے ٹیم کو فرق پڑے گا۔
ایک بیان میں محمد عرفان نے کہا کہ امید ہے دیگر فاسٹ بولر بھارت کے خلاف میچ میں اچھا پرفارم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دبئی میں ایشیا کپ کھیلنا پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے فائدہ مند ہے، دبئی میں مسلسل کرکٹ کھیلی ہے یہاں پاکستان کے لیے ہوم کنڈیشنز ہیں۔
محمد عرفان کا کہنا ہے کہ کنڈیشنز کی وجہ سے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو فائدہ ہو گا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا، میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔
Comments are closed.