بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہنواز دہانی بھی ان فٹ، بھارت کیخلاف میچ سے باہر

انجری مسائل کے شکار پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل شاہنواز دہانی بھی ان فٹ ہوگئے ہیں۔ 

قومی فاسٹ بولر کے ان فٹ ہونے سے متعلق ٹیم انتظامیہ کی جانب سے اعلان بھی کردیا گیا۔ 

ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے مطابق شاہنواز دہانی بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے ہیں اور سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ 

شاہنواز دہانی ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ شاہنواز دہانی کو ممکنہ طور پر سائیڈ اسٹرین ہے، اگلے 48 سے 72 گھنٹوں تک میڈیکل ٹیم ان کی انجری کا جائزہ لے گی، جس کے بعد ان کی انجری کا اسکین یا ان کی ٹورنامنٹ میں مزید شرکت سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کے لیے موجود پاکستان ٹیم پہلے سے ہی انجری مسائل کی شکار ہے۔ 

پہلے شاہین شاہ آفریدی اور پھر ان کے بعد محمد وسیم بھی انجری مسائل کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔ 

ان دونوں کی جگہ پر محمد حسنین اور حسن علی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.