ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں انجری کا شکار ہونے والے شاہنواز دھانی کا آپریشن ہوگیا۔
شاہنواز دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی کی سرجری کردی گئی۔ ان کا آپریشن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میڈیکل پینل نے اپنی نگرانی میں کروایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہنواز دھانی نے تحریر کیا کہ ’میرے ہاتھ کی انگلی کا آپریشن ہوگیا ہے۔ تمام افراد سے دعاؤں کی درخواست ہے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’میں پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب سومرو کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے مانیٹر کیا۔‘
شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ ’آپریشن کے دوران ڈاکٹر نجیب میرے ساتھ موجود رہے، ان کا شکرگزار رہوں گا۔‘
Comments are closed.