پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی کراچی میں کامیاب سرجری کی گئی جہاں ان کی ناک میں پھنسا کنکر نکال دیا گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق 2 گھنٹے کی سرجری کے بعد شاہنواز دھانی کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہنواز دھانی نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں ناک کے اس مسئلے کی وجہ سے کافی عرصے سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔
شاہہنواز نے بتایا کہ انہوں نے پی سی بی اور اہلِ خانہ سے مشورے کے بعد یہ سرجری کروائی ہے جو کامیاب رہی ہے۔
ڈاکٹرز کی جانب سے شاہنواز دہانی کو 4 جنوری کو اگلے چیک اپ کے لیے بلایا گیا ہے۔
شاہنواز دہانی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔
Comments are closed.