hookup Uniondale is there a real hookup app california hookup bar asian girls hookup Cragsmoor New York

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہنواز دھانی کا گاؤں بھی سیلاب کی نذر

ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا گاؤں بھی حالیہ سیلاب کی نذر ہو گیا۔

لاڑکانہ کے گاؤں خاور خان دھانی سے تعلق رکھنے والے شاہنواز دھانی سے متعلق فیس بک پیج فورتھ پلر نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ کرکٹر کا گاؤں بھی مکمل طور پر سیلاب میں ڈوب گیا ہے، ان کے گاؤں میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے جبکہ کئی روز سے بجلی غائب ہے۔

واضح رہے کہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں گزشتہ ہفتے شاہنواز دھانی حکومتی اور غیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کی تھی کہ وہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔

شاہنواز دھانی نےاپنے پیغام میں سیلاب زدہ علاقوں کے لوگوں سے ایک دوسرے کی مدد کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں سے مزید 75 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں سے مزید 75 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جس کے بعد سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1136 تک پہنچ گئی ہے۔

سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی متاثر ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.